Claimant's Important Instructions in Urdu

Printable version (PDF, 369 KB)

Introduction

یہ دستاویز پیش ہونے کے نوٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے جو آپ کو تب وصول ہوا تھا جب آپ نے رفیوجی پروٹیکشن یعنی پناہ گزینوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس میں دیگر اہم معلومات بھی شامل ہیں جن پر توجہ دینا آپ کے لئے ضروری ہے، بشمال مندرجہ ذیل:

  1. آپ کو حق ہے کہ کونسل یعنی صلاح کار جس کی فیس آپ ادا کررہے ہیں آپ کی نمائندگی کرے، لیکن آپ کے چُنے ہوئے صلاح کار کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس تاریخ پر دستیاب ہو جو آپ کی سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔
  2. ایسی دستاویزات جو رفیوجی تحفظ کے مطالبے میں آپ کے دعویٰ کی تائید کرسکتی ہیں ان کو حاصل کرنا اور انہیں امیگریشن اینڈ رفیوجی بورڈ آف کینیڈا (آئی آر بی ۔ IRB) کو فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کے لئے ضروری ہے کہ بلاتاخیر تائیدی دستاویزات حاصل کرنے کے بندوبست کریں۔

سماعت کے لئے پیش ہونے کے نوٹس کے بارے میں

آپ کو پیش ہونے کا نوٹس وصول ہوچکا ہوگا جس میں، اس پر منحصر ہے کہ کیا آپ نے رفیوجی کلیم یعنی رفیوجی ہونے کا دعویٰ کینیڈا میں داخل ہونے کے مقام پر کیا تھا یا اندرونِ ملک کسی دفتعر میں، نیچے دی گئیں دو مثالوں کی معلومات مندرج کی گئی ہیں۔ اس بات کا تعین اور نشاندہی کریں کہ آپ کو کونسا پیش ہونے کا نوٹس وصول ہوا تھا۔ پھر اگلے صفحوں پر ان اہم تاریخوں کے سیکشن کو پڑھیں جن کا تعلق آپ کی قسم کے پیش ہونے کے نوٹس سے ہے۔

رفیوجی کلیم کرنے کا مقام

(کینیڈا میں) داخل ہونے کا مقام
(زمین پر سرحد پار کرنے کی جگہ، ہوائی اڈہ یا بندرگاہ)

Notice to Appear for a Hearing section 3 & 4 

[Alternate format]

The image illustrates a form.

[Refugee Protection Division Rules, subsection 3(4)]

In the claim for refugee protection of:

Take notice that you must present yourself at:

The Immigration and Refugee Board

[full address where hearing is to be held]

#1 on           , 20    at     for the purpose of attending a hearing of your claim for refugee protection. You must be present and ready to proceed at the start time that has been set. If you do not appear at the hearing fixed for your refugee claim your claim may be declared abandoned.

#2 Special Hearing date if you did not attend the hearing of your claim:

If you fail to attend the hearing on the date indicated above, you must appear on (original hearing date + 5 working days) at 9:00 am, at the same location indicated above, to explain your failure to attend the hearing. Otherwise, your claim may be declared abandoned. If you did not attend the hearing on your claim because of medical reasons, a medical certificate is required. The medical certificate must contain the information set out in the Claimant's Guide. If the Refugee Protection Division (RPD) decides not to declare the claim abandoned, the RPD must start or continue the proceedings on the day the decision is made or as soon as possible after that day. Therefore, you must be prepared to proceed with the hearing of your claim immediately following the special hearing.

#3 Providing the Basis of Claim Form:

The RPD must receive your completed Basis of Claim Form no later than 15 days after the date your claim was referred to the RPD. If you fail to provide your completed Basis of Claim Form on time, you must appear at a special hearing with your completed form. For the date and time of your special hearing, please refer below.

#4 Special Hearing date if the Basis of Claim Form is not received on time:

If the RPD does not receive your Basis of Claim Form on time, you must appear on (5 working days after the due date of the BoC) at 9:00 am, at the same location indicated above, to explain why your Basis of Claim Form was not received by the RPD within the specified period. If you do not appear, the RPD may declare your claim abandoned. If the RPD is satisfied with your explanation and your claim is not declared abandoned, the hearing of your claim will take place as scheduled.

ایک اندرونِ ملک دفتر
آپ کو یہ فارم سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن کینیڈا کے افسر سے موصول ہوگا جب آپکا رفیوجی کلیم امیگریشن اینڈ رفیوجی بورڈ آف کینیڈا کے رفیوجی پروٹیکشن ڈویژن (RPD) یعنی پناہ گزینوں کے تحفظ کے ڈویژن کو حوالے کے لئے بحیج دیا جاتا ہے۔

Notice to Appear for a Hearing section 

[Alternate format]

The image illustrates a form.

[Refugee Protection Division Rules, subsection 3(4)]

In the claim for refugee protection of:

Take notice that you must present yourself at:

The Immigration and Refugee Board

[full address where hearing is to be held]

#1 on           , 20    at     for the purpose of attending a hearing of your claim for refugee protection. You must be present and ready to proceed at the start time that has been set. If you do not appear at the hearing fixed for your refugee claim your claim may be declared abandoned.

#2 Special Hearing date if you did not attend the hearing of your claim:

If you fail to attend the hearing on the date indicated above, you must appear on (original hearing date + 5 working days) at 9:00 am, at the same location indicated above, to explain your failure to attend the hearing. Otherwise, your claim may be declared abandoned. If you did not attend the hearing on your claim because of medical reasons, a medical certificate is required. The medical certificate must contain the information set out in the Claimant's Guide. If the Refugee Protection Division (RPD) decides not to declare the claim abandoned, the RPD must start or continue the proceedings on the day the decision is made or as soon as possible after that day. Therefore, you must be prepared to proceed with the hearing of your claim immediately following the special hearing.

اہم تاریخیں

سب پیش ہونے کے نوٹسوں کے بارے میں معلومات

1- آپ کے رفیوجی پروٹیکشن کلیم یعنی پناہ گزینوں کے تحفظ کے دعوے کی تاریخ: یہ آپ کے پیش ہونے کے نوٹس پر پہلی تاریخ ہے۔ اگر آپ اپنی سماعت پر طبی وجہ سے نہیں گئے یا نہیں جا سکتے، تو مہربانی کرکے ہدایات کے لئے دعویٰ دار کی گائیڈ دیکھیں۔

  • اپنا کیس پیش کرنے میں مدد کے لئے آپ کسی کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں۔ یہ شخص، مثال کے طور پر، ایک دوست یا رشتہ دار ہوسکتا ہے، لیکن پر سماعت میں آپکی نمائندگی کرنے کے عوض یہ لوگ آپ سے فیس یا کسی اور قسم کا معاوضا نہیں لے سکتے۔ اپنی نمائندگی کے لئے آپ ایک کونسل یعنی صلاح کار کو اُجرت پر رکھنے کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔
  • تاہم، آر پی ڈی (RPD) پر سماعت میں صرف ایسا کونسل آہکی نمائندگی کر سکتا ہے اور آپ سے فیس چارج کر سکتا ہے جو صوبائی لاﻋ سوسائٹی (وکلا اور قانونی پیشہ وروں کی تنظیم)، چامبر ڈے نوٹیئر ڈا کیوبک (Chambre des notaires du Québec)، یا امیگریشن کنسلٹینٹس کینیڈا کی ریگُو لیٹری کونسل کا دیرپا اور معتبر رُکن ہو۔ اگر آپ معاوضے اور اُجرت پر ایک کونسل کو رکھنے کا فیصلہ کریں، تو لازم ہے کہ یہ فیس آپ خود ادا کریں۔
  • اگر اپنی نمائندگی کے لئے آپ ایک کونسل کو اُجرت پر رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو ایسا فوری طور پر کر لینا چاہیئے۔ اگر کونسل کی فیس کے لئے آپ کے پاس کافی پیسے نہیں، تو یہ جاننے کے لئے کہ اگر کوئی مدد ہے بھی اور وہ کہاں دستیاب ہے، آپ اپنے صوبے میں لیگل ایڈ آفس یعنی قانونی مدد کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ لیگل ایڈ کے دفاتر کی فہرست دعویٰ دار کی کِٹ یعنی معلوماتی پلندے میں شامل ہے جو آپ نے وصول کیا تھا۔
  • سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ جب تک کہ آپ کونسل کو رکھے ہوئے ہیں اور سماعت کی تاریخ وصول ہونے کے پانچ دن کے اندر ہم کو اس کی اطلاع نہیں دیتے، تو کونسل کی آسودگی کی خاطر جو آپ کی نمائندگی کرنے کے لئے مقررہ تاریخ پر دستیاب نہیں، آر پی ڈی (RPD) تاریخ نہیں بدلے گا۔

2- آپ کی سپیشل یعنی خاص سماعت کی تاریخ۔ آپکے پیش ہونے کے نوٹس پر یہ دوسری تاریخ ہے۔

  • اگر آپ پہلی سماعت کی تاریخ پر رفیوجی پروٹیکشن کی سماعت پر نہیں گئے، تو آپ کو اپنے کلیم سے دست بردار ہونے کا خطرہ ہے۔ ضروری ہے کہ آپ اس سپیشل سماعت پر جائیں۔
  • آپ کی سپیشل سماعت پر، آپ کو اس بات کی وضاحت کرنی ہوگی کہ اپنے رفیوجی پروٹیکشن کلیم کی سماعت پر آپ کیوں نہیں گئے۔
  • اگر آر پی ڈی (RPD) آپ کی وضاحت قبول نہیں کرتا، تو آپ کا کلیم ترک کردہ قرار دے دیا جائے گا۔
  • اگر اپنی سپیشل سماعت پر آپ نہیں جاتے، تو آپ سے دوبارہ رابطہ کئے بغیر، آر پی ڈی (RPD) آپ کے کلیم کو ترک کردہ قرار بھی دے سکتا ہے۔
  • اگر آر پی ڈی (RPD) آپکے کلیم کو ترک کردہ قرار دے دیتا ہے، تو پھر آپ کو نہ تو اپنے کلیم کو جاری رکھنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی آپ مستقبل میں ایک اور کلیم کرسکیں گے۔

اگر آپ نے رفیوجی پروٹیکشن کا کلیم (کینیڈا میں) ایک داخلے کے مقام پر کیا (زمین پر سرحد پار کرنے کی جگہ، ہوائی اڈہ یا بندرگاہ)، تو ایک امیگریشن افسر نے آپ کو دعویٰ داروں کی کِٹ یعنی معلوماتی پلندہ دیا ہے۔

اس پلندے میں شامل ہے ایک کلیم کی بنیاد کا فارم (Basis of Claim Form)اور دوسری دستاویزات جو آپ نے مکمل کرنی ہیں، اپنی سماعت کی تاریخ سے پہلے جو آپکے پیش ہونے کے نوٹس میں دی ہوئی ہے۔ اگر پیش ہونے کا نوٹس دیکھنے میں ویسا ہی ہے جیسے (کینیڈا میں) داخل ہونے کے مقام کی مثال جو صفحہ اول پر بائیں طرف ہے، تو آپ کے لئے لازم ہے کہ آپ دو اضافی تاریخوں کی بجا آوری بھی کریں جو آر پی ڈی (RPD) کو کلیم کی بنیاد کا فارم مکمل کرکے بھجوانے کے بارے میں ہیں۔ یہ اقدامات نیچے دی گئی ٹائم لائن یعنی وقت کی پابندی کے اندر، جو آپکے رفیوجی کلیم کی سماعت کی تاریخ سے پہلے ہے، مکمل کرنے ضروری ہیں۔

3- وہ تاریخ جب آپکا کلیم کی بنیاد کا فارم رفیوجی پروٹیکشن ڈویژن (آر پی ڈی (RPD) کو پہنچنا ضروری ہے: یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آپ کے کلیم کی بنیاد کا فارم کب پہنچنا ضروری ہے، اس تاریخ سے جب یہ فارم آپکو ملا تھا 15 دن گنیں۔ اگر یہ تاریخ ہفتہ، اتوار یا ایک چھُٹی کا دن ہے جب آر پی ڈی (RPD) کے دفاتر بند ہوتے ہیں، تو آخری تاریخ اگلا کام کا دن ہوگا۔

  • ضروری ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی وہ سب دستاویزات شامل کرلی ہیں جو آپکے کلیم کی تائید کرتی ہیں۔ دعویٰدار کی گائیڈ آپکو بتاتی ہے کہ آپکو کلیم کے فارم کے ساتھ کن دستاویزات کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اگر آپ کے پاس ابھی اپنے کلیم کی تائید کرنے کی دستاویزات نہیں ہیں، تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ ان کو بلاتاخیر حاصل کرنے کا بندابست کریں۔
  • ضروری ہے کہ اپنا کلیم کی بنیاد کا فارم آپ یا تو بذاتِ خود آر پی ڈی (RPD) کے رجسٹری آفس میں لے کر آئیں جہاں آپکے کلیم کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور یا اس کو فیکس کے ذریعے بھیجیں، اگر آپ کی دستاویز 20 صفحوں سے کم ہے، یا پھر کوریئر کے ہاتھ۔ اڈریس اور فیکس نمبر دعویٰ دار کی گائیڈ میں مل جاتے ہیں۔

4- وہ تاریخ جو ”سپیشل سماعت کی تاریخ اگر کلیم کی بنیاد کا فارم بروقت وصول نہیں ہوا“ سیکشن میں ہے: اگر آر پی ڈی (RPD) کو آپکا کلیم کی بنیاد کا فارم مقررہ تاریخ (اسے آپ کو وصول ہوئے 15 دن کے بعد) تک وصول نہیں ہوا، تو سپیشل سماعت پر جانا آپکے لئے ضروری ہے۔

  • آپکے پیش ہونے کے نوٹس پر دی گئی تاریخ اور جگہ پر، صبح 9 بجے آپ کا ہونا ضروری ہے۔
  • آپکی سپیشل سماعت پر، آپ کے لئے آر پی ڈی (RPD) کو وضاحت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ اس کو آپکا کلیم کی بنیاد کا فارم وقت پر کیوں نہیں ملا۔
  • اگر آپ اپنی سپیشل سماعت پر نہیں جاتے، تو آپ کو اپنے کلیم کی پیروی جاری رکھنے یا مستقبل میں ایک اور کلیم درج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • اگر آر پی ڈی (RPD) آپکے کلیم کو ترک کردہ قرار دے دیتا ہے، تو پھر آپ کو نہ تو اپنے کلیم کو جاری رکھنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی آپ مستقبل میں ایک اور کلیم کرسکیں گے۔

Notice to claimant:
An English version of these important instructions is included

Avis au demandeur d’asile :
Une version française de ces instructions importantes pour le demandeur d’asile est incluse

給避難申請人的通知:
內含繁體中文版的避難申請須知

Értesítés az igénylő számára:
Ezen fontos utasítás magyar változatát is tartalmazza

난민신청자에 대한 통지
이 중요한 설명의 한국어판이 포함되어 있음

给避难申请人的通知 :
内含简体中文版的避难申请须知

ਦਾਵ੍ਹਾ ਕਰਨ ਵਾਲੇ ਲਈ ਸੂਚਨਾ
ਇਹਨਾਂ ਹਿਦਾਇਤਾਂ ਦਾ ਪੰਜਾਬੀ ਤਰਜਮਾ ਸ਼ਾਮਿਲ ਹੈ

К сведению заявителя:
Русскоязычная версия данных важных инструкций прилагается

Xususin ku socota Qofka Dalabka Sameynaya:
Waxaa la socda qoraalkan oo Af Soomaali ku tarjuman

Aviso al solicitante de asilo:
Se incluye una versión en español de estas instrucciones importantes

உரிமைகோருபவருக்கான குறிப்பு:
இந்த முக்கிய வழிமுறைகளின் தமிழ் பதிப்பும் இணைக்கப்பட்டுள்ளது

تنبيه إلى مقدم طلب اللجوء:
ستجد طيه النسخة العربية مرفقة بهذه التعليمات الهامة

دیگر اہم معلومات

آپ سے رابطہ کی معلومات: اگر آپ نے سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن کینیڈا (سی آئی سی ۔ CIC) یا کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے ۔ CBSA) کو اپنا کلیم درج کرواتے وقت کینیڈا میں اپنا اڈریس یعنی پتا نہیں دیا، تو ضروری ہے کہ آپ اپنا پیش ہونے کا نوٹس وصول کرنے کے زیادہ سے زیادہ 10 دن کے اندر اپنا پتا آر پی ڈی (RPD) اور سی آئی سی (CIC) یا سی بی ایس اے (CBSA) (جس نے بھی آپ کا کلیم آر پی ڈی (RPD) کو بھیجا ہے) کو دیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ اگر آپ کا پتا یا ٹیلیفون نمبر تبدیل ہوگیا ہے تو آپ تحریری طور پر آر پی ڈی (RPD) اور سی آئی سی (CIC) یا سی بی ایس اے (CBSA) کو فوراَ اس کی اطلاع کریں۔ اگر آپ آر پی ڈی (RPD) کو وقت پر اپنے رابطے کی معلومات فراہم نہیں کرتے، تو آر پی ڈی (RPD) آپ سے رابطہ کرنے کے قابل نہیں ہوگی اور آپکے کلیم کو ترک کردہ قرار دے دے۔

کونسل یعنی صلاح کار: اگر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ چاہتے ہیں کہ اپنی سماعت پر کونسل آپکی مدد کرے

  • اگر آپ کونسل اُجرت پر رکھتے ہیں یا کونسل تبدیل کرتے ہیں، تو آپ آر پی ڈی (RPD) اور سی آئی سی (CIC) یا سی بی ایس اے (CBSA) (جس نے بھی آپ کا کلیم آر پی ڈی (RPD) کو بھیجا ہے) ان کے نام، پتا، ٹیلیفون نمبر، فیکس نمبر اور اگر کوئی ای -میل اڈریس ہے تو وہ فوراَ تحریری طور پر دیں۔ اگر آپ کا کونسل صوبائی لاﻋ سوسائٹی (وکلا اور قانونی پیشہ وروں کی تنظیم)، چامبر ڈے نوٹیئر ڈا کیوبک (Chambre des notaires du Québec)، یا امیگریشن کنسلٹینٹس کینیڈا کی ریگُو لیٹری کونسل کا ممبر ہے، تو ضروری ہے کہ آپ ان کی تنظیم کا نام جس سے وہ منسلک ہیں اور ان کی ممبرشپ کا شناختی نمبر بھی فراہم کریں۔
  • اگر آپ کونسل تہ تبدیل کرتے ہیں، تو یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کے نئے کونسل کو وہ سب دستاویزات وصول ہو جائیں جو آپ کے پاس اپنے کلیم کی تائید میں ہیں۔ اس میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جو آپ نے، آر پی ڈی (RPD) نے یا کسی اور فریق نے آپکے سابقہ کونسل کو فراہم کی ہوں گی۔

اپنی سماعت کی تاریخ یا وقت تبدیل کرنے کی درخواست: اگر آپ اپنی سماعت کی تاریخ یا وقت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ فوراَ تحریری طور پر اس کی درخواست دیں۔

  • اس پر مزید معلومات کے لئے کہ درخواست کیسے دینی ہے، دعویٰ دار کی گائیڈ اور رفیوجی پروٹیکشن رُولز کے رُول یا ضابطہ 50 اور 54 دیکھیں۔
  • ضورری ہے کہ آپکی درخواست آر پی ڈی (RPD) کو اس تاریخ سے کم از کم تین کام کرنے کے دنوں سے پہلے وصول ہو جائے جو آپ کی سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے، بجز اس کے کہ آپ طبی وجوہات یا ایمرجینسی یعنی ہنگامی صورت کے باعث درخواست دے رہے ہیں۔
  • اگر آپکی سماعت کی تاریخ تبدیل کرنے کی خواہش کی وجہ طبی نوعیت کی ہے، تو ضروری ہے کی اپنی درخواست کے ساتھ ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ نتھی کریں۔ دعویٰ دار کی گائیڈ آپ کو بتاتی ہے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ میں کونسی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔
  • اگر آپ نے اپنی درخواست کے ساتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کی ہے، تو ضروری ہے کہ آپ اصل جتنی جلدی ممکن ہو آر پی ڈی (RPD) کو دیں۔
  • آر پی ڈی (RPD) آپکی سماعت کی تاریخ یا ٹائم اس صورت میں تبدیل کرے گا اگر حالات غیر معمولی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہوسکتا ہے کہ وہ رضامند ہوجائے اگر آپ کمزور اور غیر محفوظ ہیں جسے لچک اور نرم رویہ کی ضرورت ہے، یا ایک ایمرجنسی تھی یا کچھ ایسا ہوا جو آپ کے کنٹرول سے باہر تھا اور آپ نے جو آپ سے ممکن تھا کلیم کی پیروی جاری رکھنے کے لئے کیا۔
  • صرف آر پی ڈی (RPD) آپکی سماعت کی تاریخ اور وقت تبدیل کر سکتا ہے۔ بجز اس کے کہ آر پی ڈی (RPD) آپ کو کچھ اور یا مختلف کرنے کو کہے، آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے پیش ہونے کے نوٹس پر دکھائی گئی تاریخ اور وقت پر اپنی سماعت پر جائیں۔
  • اگر آپ اپنی سماعت پر نہیں جاتے، تو آر پی ڈی (RPD) آپکے کلیم کو ترک کردہ قرار دے سکتا ہے۔

اپنی سماعت کی جگہ تبدیل کرنے کی درخواست: اگر آپ اپنی سماعت کی جگہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ تحریری طور پر فوراَ درخواست دیں۔

  • اس پر مزید معلومات کے لئے کہ درخواست کیسے دینی ہے، دعویٰ دار کی گائیڈ اور رفیوجی پروٹیکشن رُولز کے رُول یا ضابطہ 50 اور 53دیکھیں۔
  • ضروری ہے کہ آر پی ڈی (RPD) کو آپ کی درخواست آپکی سماعت کے لئے مقررہ تاریخ سے کم از کم 20دن پہلے وصول ہوجائے۔
  • اگر آپ اپنی سماعت کی جگہ تبدیل کرنے کی درخواست دیتے ہیں اور اس کا جواب وصول نہیں کرتے، تو ضروری ہے کہ آپ اپنے پیش ہونے کے نوٹس پر دکھائی گئی جگہ پر جائیں اور سماعت کے لئے تیار ہوں۔
  • آر پی ڈی (RPD) آپکی سماعت کی جگہ صرف تب تبدیل کرے گا اگر اس کا پوری طرح جواز ہے، ان حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے جن کی فہرست ضابطہ نمبر 53 میں ہے اور جو دعویٰ دار کی گائیڈ میں پائی جا سکتی ہے۔

سماعت کی زبان: آپکا پیش ہونے کا نوٹس کینیڈا کی سرکاری زبانوں (انگریزی یا فرانسیسی) میں سے ایک میں لکھا گیا ہے جو آپ نے اپنی سماعت کے لئے چُنی ہے۔

  • اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی سماعت دوسری سرکاری زبان میں ہو، تو ضروری ہے کہ آپ تحریری طور پر آر پی ڈی (RPD) کو بتائیں۔
  • ضروری ہے کہ آپ کا نوٹس آپکی سماعت سے کم از کم 10 دن پہلے آر پی ڈی (RPD) کو وصول ہوجائے۔

ترجمانی کرنے کی زبان: اگر آپ اپنا کیس آر پی ڈی (RPD) کو حوالے کے لئے بھیجے جانے کے وقت، یا قریب تر حال میں، اپنے کلیم کی بنیاد کے فارم میں، ترجمہ کے لئے اپنی انتخاب کردہ زبان یا محاورے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ تحریری طور پر آر پی ڈی (RPD) کو بتائیں۔

  • اس میں شامل کریں نئی زبان اور محاورہ جس کا ترجمہ آپ چاہتے ہیں۔
  • ضروری ہے کہ آر پی ڈی (RPD) کو آپ کا نوٹس آپکی سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10دن پہلے وصول ہوجائے۔

سنجیدگی سے کی گئی توثیق یا قسم: آپکی سماعت کے شروع میں، ضروری ہے کہ آپ سنجیدگی کے ساتھ توثیق کریں، جو سچ بولنے کا اور آپ سے پوچھے گئے سوالات کا بہترین جواب دینے کا وعدہ ہے۔ اگر آپ ایک مقدس مذہبی کتاب پر قسم لینے کو ترجیح دیں گے، تو آپ کے لئے ضروری ہوگا کہ سماعت پر مقدس کتاب ساتھ لائیں۔

دورہ کرکے کام کرنے والوں کی جگہیں: اگر آپکے کیس کی سماعت کی جگہ مونٹریال، کیوبک؛ ٹورونٹو، اونٹیریو؛ کیلگری، البرٹا یا وینکوور، برٹش کولمبیا کے علاوہ کہیں اور ہے، تو آپ اپنے پیش ہونے کے نوٹس پر دیکھیں گے کہ آپ کے پاس ایسا مکمل اڈریس یا پتا نہیں جو آپ کو بتلائے کہ سماعت کہاں ہوگی۔ اس کی بجائے آپ ایک اس طرح کا پیغام دیکھیں گے:

Immigration and Refugee Board
You are required to phone 1-8XX-XXX-XXXX within 5 days of receiving this notice to confirm the address of your hearing.
[City], [Province]

Commission de l'immigration et du statut de réfugié
Vous devez composer le 1-8XX-XXX-XXXX Pour l'adresse exacte de votre audience dans les 5 jours d'avoir reçu cet avis.
[Ville], [Province]

یہ بتائے گا کہ آپ کو نوٹس میں دئے گئے ٹیلیفون نمبر پر کال کرنا ضروری ہے، یہ جاننے کے لئے کہ اپنے رفیوجی کلیم کی سماعت اور سپیشل سماعت کے لئے بھی جن کو اوپر بیان کیا گیا ہے آپ نے کس درست اڈریس پر جانا ہے ۔ اگر آپ کو اس رفیوجی آفس کو لکھنے کی ضرورت ہے جو آپ کے رفیوجی کلیم کو نپٹا رہا ہے، تو ضروری ہے کہ آپ پیش ہونے کے نوٹس کے سب سے آخر نیچے دئے گئے اڈریس پر رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لئے، مہربانی کرکے شامل کردہ دعویٰ دار کی گائیڈ دیکھیں یا آر پی ڈی (RPD) رجسٹری، جس کو آپکا کیس بھیجا گیا تھا، سے رابطہ کریں۔ غیر ملکی زبانوں میں ترجمے صرف معلومات کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ اگر کوئی فرق پایا گیا ہو، تو انگریزی اور فرانسیسی میں عبارت فوقیت رکھتی ہے۔

آر پی ڈی (RPD) کے دفاتر

مغربی علاقہ

VANCOUVER
300 West Georgia Street,
Suite 1600
Vancouver, BC V6B 6C9
Telephone: 604-666-5946 or 1-866-787-7472
Fax: 604-666-3043

CALGARY
225 Manning Rd. NE, 2nd Floor
Calgary, Alberta T2E 2P5
Telephone: 403-292-6620 or 1-855-504-6764
Fax: 403-292-6131

وسطی علاقہ

TORONTO
25, St. Clair Ave E, Suite 200
Toronto, Ontario M4T 0A8
Telephone: 416-954-1000 or
1-866-790-0581​
Fax: 416-954-1165

مشرقی علاقہ

MONTRÉAL
Guy-Favreau Complex
200 René-Lévesque Blvd. West
East Tower, Room 102
Montreal, Quebec H2Z 1X4
Telephone: 514-283-7733 or 1-866-626-8719
Fax: 514-283-0164